چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پارٹی ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 21 مارچ 2018 22:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پارٹی ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا گیامرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزراء میاں عبدالوحید،سید بازی علی نقوی،صاحبزادہ اشفاق ظفر، ضلعی صدور سیکرٹری جنرل خواتین ونگ اور جیالوں کی بڑی تعداد میں شرکت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر جیالوں کو مم کے متعلق بریفنگ دی گئی،اس موقع پرمنعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ، بلاول بھٹو زرداری نے قیادت سنبھالنے کے بعد پارٹی کو نہی جہت دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ساہنٹفک بنیادوں پر منظم مہم شروع کی ہے آزاد کشمیر میں رکنیت سازی آئندہ الیکشن میں اہم فیصلہ کرے گی تمام اضلاع میں خواتین اور جیالے بھرپور مہم میں حصہ لیں زیادہ سے زیادہ ممبر سازی مہم کو یقینی بنایا جائے سینٹ الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی آمدہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی پیپلزپارٹی پارٹی واحد جماعت ہے جو وارڈز کی سطح تک رکنیت سازی کر رہی ہے رکنیت سازی میں حصہ لینے والے ہر فرد کا ریکارڈ بلاول بھٹو زرداری خود دیکھیں گے جدید سائنٹیفک انداز میں نادار کے ذریعے فارم پر کرنے سے رکنیت سازی سے ہر رکن کو پارٹی کی طرف سے سمارٹ کارڈ جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں ننے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع، تحصیل اور وارڈ کی سطح تک مہم میں کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ایک ماہ کے اندر ممبر شپ مہم کو مکمل کیا جائے گا پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ممبر شپ مہم سے عہداران اور جیالوں کے درمیان رابطے بڑھیں گے ممبر شپ مہم میں 18 سال سے کم عمر حصہ نہیں لے سکیں گے آزاد کشمیر میں ممبر سازی مہم میں پارٹی تعداد ووٹوں اور آبادی کے تناسب میں سب سے زیادہ ہو گی ،حکومت آزاد کشمیر مکمل نکام ہو چکی ہے کنٹرل لائن پر بھارتی فائرنگ سے مطاثرہ لوگ بے یار مددت گار ہیں یہ جا کر ایک دن تقریں کر کے ہوائی نعرے لگا کر واپس آجاتے ہیں حکومت کو بتا دینا چاہاتے ہیں مطاثرین کے ساتھ مذاق بند کیا جائے اس حکومت نے این ٹی ایس کا جنازہ نکال دیا جو لوگ ویٹنگ پر تھے ان کو چھوڑ کر نئے آنے والوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے ن لیگ کا اپنا این ٹی ایس بنایا ہوا انٹرہ کشمیر کے تاجر بھی آج احتجاج پر ہیں یہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہر شعبے کے لوگ احتجاج پر ہی نظر آتے ہیں حکومت اگر لوگوں کے روزگار دے نہیں سکتی تو روزگار چھینے بھی نہ ،سابق وزیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کے اج کا یہ جم غفیر اس بات کا گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سال عوام کی جو خدمت کی لوگ اس کو بھولے نہیں ہیں، آصف علی زرداری کی رواداری کی سیاست کو سلام پیش کرتے ہوے کہاکہ سینٹ میں فتح سے صرف آغاز ہوا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

انہوں نے کمال اعتماد پر پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے بلاول بھٹو کی قیادت میں آگے بڑھنے کا عزم کر لیا ہے جسے اب نہیں روکا جا سکتا۔سابق وزیر و ضلعی صدربازل نقوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اکشمیر لازم وملزوم ہیں نوجوانوں کی کثیر تعداد دیکھ کر میرا دل خوش ہو گیاہے،پیپلزپارٹی جو عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان جماعت ہے پر عوام کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر نظریہ کبھی مر نہیں سکتا کیونکہ یہ کشمیر کے نوجوانوں میں لہو بن کر دوڑ رہا ہی