کسان دشمن ن لیگی حکومت چھوٹے کاشتکاروں اور عام غریب آدمی سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے پر تلی ہوئی ہے، رانا شبیر حسین خان

بدھ 21 مارچ 2018 22:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما وامیدوار ایم پی اے رانا شبیر حسین خان نے کہا کہ کسان دشمن ن لیگی حکومت چھوٹے کاشتکاروں اور عام غریب آدمی سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے پر تلی ہوئی ہے شعبہ زراعت پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔پاکستان کی70فیصدآبادی اسی شعبہ سے تعلق رکھتی ہے۔

مگر بدقسمتی یہ ہے کہ یہی اہم شعبہ حکومتی عدم توجہی کاشکار ہے۔کاشتکاروں کوہرسیزن میں تنگ کیاجاتاہے ۔کپاس کاسیزن ہوتومسائل کے انبار نظر آتے ہیں۔المیہ یہ ہے کہ گندم کے سیزن میںپورے نرخ نہیں ملتے۔گنے کے سیزن میںسرکاری نرخ پر خریداری نہیں ہوتی اور نہ ہی بروقت اور مکمل ادائیگیاںہوتی ہیں۔شوگر مل مالکان دونوں ہاتھوں سے کسانوں کولوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ کاشتکاروں کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہوتی۔آج کل گنے کے کسان شدید مشکلات کاسامنا کررہے ہیں کیونکہ کسان کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی۔کسان120سی140روپے فی من گنا فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گنے کی کٹائی 40روپے من کرایہ ٹرک لوڈمزدوری کاخرچہ70روپے من تک جاپہنچتاہے۔اس طرح کسان گنافروخت کرکے خسارہ اٹھارہاہے اور مسلسل اسے نقصان ہورہاہے کیونکہ گنے کے لیے زمین کی تیاری مہنگی کھادیں،مزدوریاں اس کے لیے مزید خسارے کاباعث بن رہی ہیں۔

اس لیے کسانوں کی بڑی تعدادنے آئندہ صوبہ پنجاب میںگناکاشت کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ انہیں اپنی فصل کے جائزدام نہیں ملتے ایک ماہ کے اندر پنجاب بھر میں کسانوں سی180روپے فی من گنے کی خریداری کویقینی بنایاجائے اور اس سلسلے میں عمل درآمد کی رپورٹ بھی عدالت عالیہ کو پیش کی جائے۔لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ کسانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی اور لوٹ مار کوختم کرکے ان کاجائزاورقانونی حق دیاجائے۔عدالت عالیہ نے اس ضمن میں کین کمشنر کاپاس کیاگیاآرڈر بھی مسترد کردیا

متعلقہ عنوان :