پی ا یس ایل کاکامیاب انعقادملک میں امن وامان کی بہترصورتحال کی غمازی کرتاہے ، مریم اورنگزیب

ْ مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشتگردی مٹ رہی ہے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات

بدھ 21 مارچ 2018 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کاکامیاب انعقادملک میں امن وامان کی بہترصورتحال کی غمازی کرتاہے ،صوبائی حکومت کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشتگردی مٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزوزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پاکستان سپرلیگ کے میچزکاپرامن انعقاداس امرکی دلیل ہے کہ ملک میں امن بحال ہوچکاہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی بہتری کے بعدکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں اورلاہورمیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمدسے کھیل فروغ پارہے ہیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے پی ایس ایل میچزکاانعقادممکن ہواہے ،وزیراطلاعات نے دعویٰ کیاہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشورمیں کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے ،حکومتی پالیسیوں اوردانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے

متعلقہ عنوان :