سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سیناتین روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

یوم پاکستان کے موقع ہونے والی سرکاری تقریبات میں بھی شرکت ،دونوںممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کرینگے

بدھ 21 مارچ 2018 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سیناتین روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے ، دفترخارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا آج جمعرات کو تین روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے، اپنے دورہ کے دوران یوم پاکستان کے موقع ہونے والی سرکاری تقریبات میں بھی شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکن صدر دونوںممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کرینگے۔ اس دوران اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔ توقع ہے کہ اپنے دورے کے دوران دونوںممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیںگے۔ ۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :