Live Updates

منی لانڈرنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں،عمران خان

پاکستان سالانہ 10 ارب ڈالرمنی لانڈرنگ میں کھودیتاہے،سپریم کورٹ کایہ اقدام قومی وسائل کی چوری روکنے میں کارگرثابت ہوگا ، چئیرمین پی ٹی آئی

بدھ 21 مارچ 2018 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں اس فیصلے سے منی لانڈرنگ میں ملوث افرادکے احتساب میں مددملے گی اورپاکستانیوں کی بیرون ملک جمع دولت واپس لائی جاسکے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روزاپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ منی لانڈرنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اس فیصلے سے پاکستانیوں کی بیرون ملک جمع دولت واپس لانے میں مددملے گی جبکہ منی لانڈرنگ میںملوث افرادکااحتساب بھی کیاجاسکے گا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان سالانہ دس ارب ڈالرمنی لانڈرنگ میں کھودیتاہے اورسپریم کورٹ کایہ اقدام قومی وسائل کی چوری روکنے میں کارگرثابت ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات