امریکا میں پیداوار میں اضافے کے باوجود خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 21 مارچ 2018 22:12

امریکا میں پیداوار میں اضافے کے باوجود خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) امریکا میں ملکی پیداوار میں اضافے کے باوجود خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مشرق وسطی میں سیاسی کشیدگی اور وینزویلا کی پیداوار میں مزید کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مئی کے لیے سودے 1.37 ڈالر (2.07 فیصد) بڑھ کر 67.42 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اپریل کے لیے سودے 1.34 ڈالر (2.2 فیصد) اضافے کے ساتھ63.40 ڈالر فی بیرل طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :