پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا

لاہور اور کویت کے درمیان فضائی سروس بند، لاہور اور کویت کے درمیان ٹکٹوں کی بکنگ روک دیں ، ٹریول ایجنٹس کو ہدایات جاری

بدھ 21 مارچ 2018 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) قومی ائیرلائن پی آئی اے میں مالی بحران شدت اختیار کرگیاہے جس کے نتیجے میں پی آئی اے نے لاہور اور کویت کے درمیان اپنی فضائی سروس بند کرتے ہوئے تمام ٹریول ایجنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاہور اور کویت کے درمیان ٹکٹوں کی بکنگ روک دیں پی آئی اے کے اس اقدام کے پیش نظر لاہور سے کویت اور کویت سے لاہور آنے والے پاکستانیوں کو شدید مشکلات لاحق ہوگئیں ہیں تاہم پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا مالی خسارہ ختم ہونے تک مذکورہ پابندیاں برقرار رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :