چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ہنگامی دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے

بدھ 21 مارچ 2018 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال ایک مرتبہ پھر ہنگامی دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چیئرمین نیب کا یہ دوسرا دورہ لاہور ہے چیئرمین نیب لاہور پہنچنے کے فوری بعد نیب لاہور کے دفتر واقع ٹھوکر نیاز بیگ گئے جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب شہزاد سلیم سے نیب لاہور میں زیر تفتیش مختلف اہم کیسوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااور انکوائریوں کے حوالے سے نیب لاہور سے معلومات حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :