نوازشریف کی بزرگ خاتون سے گاڑی روک کرملاقات ، خیریت دریافت کی

بدھ 21 مارچ 2018 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے بزرگ خاتون سے گاڑی روک کرملاقات کی اوران کی خیریت بھی دریافت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزسابق وزیراعظم محمدنوازشریف جب احتساب عدالت کی پیشی پرچوہدری منیرکے گھرپہنچے اوروہاں سے وہ گاڑی میں روانہ ہوئے توراستے میں ایک بزرگ خاتون نوازشریف کودکھائی دیں جس پرنوازشریف نے ڈرائیورسے گاڑی رکواکربزرگ خاتون کی خیریت دریافت کی ،بزرگ کارکن خاتون نے نوازشریف کی کامیابی کیلئے دعاکی جس کے جواب میں نوازشریف نے کہاکہ آپ کے جذبات کی قدرکرتاہوں

متعلقہ عنوان :