سندھ حکومت نے کراچی میں10 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے جوسب کونظربھی آرہے،سعید غنی

بدھ 21 مارچ 2018 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں10 ارب روپے کے ترقیاتی کام شروع کیے جوسب کونظربھی آرہے،اتنے ہی پیسے کے ایم سی کوبھی دیے،کے ایم سی نے پیسے کہاں خرچ کیی کراچی سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ضلعی حکومت کونالوں کی صفائی کیلیے فنڈزجاری کیے،کے ایم سی کو10 ارب روپے کے لگ بھگ فنڈدیے لیکن کام نظرنہیں آرہا،وسیم اختربتائیں کہ سندھ حکومت کے دیے گئے پیسوں سے کتنے نالے صاف کرائی سعید غنی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے ہمایوں خان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں،آئندہ دنوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنا کٹنگ کا آغاز مصطفیٰ کمال کے دورسے ہوا،چائناکٹنگ کی اصطلاح مصطفیٰ کمال کے دور میں سامنے آئیمصطفی کمال کی نظامت کے دورمیں پارکوں کی زمینوں پرقبضے ہوئے،ایم کیوایم نے کراچی کی بربادی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،کراچی کوریگولرایڈی پی70یا80ارب روپے دی جاتی ہے،اس بار10ارب روپے اضافی دی

متعلقہ عنوان :