پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد موجودہ حکومت کی کا میابی اور امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے، یہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور جمہوری حکومت کے وژن کی واضح پالیسی کا ثمر ہے،

صوبائی حکومتوں کے تعاون اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

بدھ 21 مارچ 2018 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد موجودہ حکومت کی کامیابی امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے، یہ موجودہ جمہوری حکومت کے وژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی حکومتوں کے تعاون اور مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں،پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملنے والے چینلجز سے نبردآزما ہوکر آج پرامن،اندھیروں سے پاک پاکستان میں زندگی رواں ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔

سابقہ ادوار میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی نے گراں قدر کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے ،لاہور کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔لاہور کی میزبانی پی ایس ایل کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔