Live Updates

جماعت اسلامی کا سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان

بدھ 21 مارچ 2018 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) جماعت اسلامی نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان بدھ کو سینیٹر اعظم سواتی کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اپنے امیدوار کیلئے جماعت اسلامی سے حمایت مانگی جس پر جماعت اسلامی نے ان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات