Live Updates

افغانستان میں امن خطہ کی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے،عمران خان

بدھ 21 مارچ 2018 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کابل میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطہ کی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کئے گئے اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کابل دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور افغان حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے انسانوں کا قتل عام انسانیت سوز ظلم اور ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :