پاک فوج اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوادر میں 23 مارچ کے حوالے سے ٹیلنٹ شو

بدھ 21 مارچ 2018 22:08

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پاک فوج اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گوادر میں 23 مارچ کے حوالے سے ٹیلنٹ شو منعقد ہوا. ٹیلنٹ شو میں ڈسٹرکٹ کے چاروں تحصیلوں گوادر، پسنی، اورماڈہ، اور جیونی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے تقاریر، اسٹیج ڈرامے، خاکے اور ملی نغمے گا کر اپنے ٹیلنٹ کا جوہر دکھایا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی. اس ٹیلنٹ شو کے مہمان خاص چیئرمین گوادر پورٹ میر دوستین خان جمالدینی اور برگیڈیئر 440 برگیڈ کمال اضفر تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ضلع چیئرمین بابو گلاب ، لیفٹینٹ کرنل ایف سی 88 اسیب اقبال ، بلدیہ چیئرمین گوادر عابد سہرابی، ڈی ای او گوادر عبدالوہاب مجید، ڈی ای او فیمیل بلقیس، اساتزہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب سے مہمان خاص سمیت دوسرے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی بہترین کارکردگی اور ٹیلنٹ کو خوب سراہا اور اس طرح کے بہترین پروگرام منعقد کرانے پر محکمہ تعلیم گوادر، متعلقہ اسکولوں کے اساتزہ اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :