صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر سریش کمارسب انجینئر محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کو تنخواہوں کی ادایئگی

بدھ 21 مارچ 2018 22:07

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر سریش کمارسب انجینئر محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کو تنخواہیں ادا کردی گئی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ انہیں سال 2013میں اقلیتی کوئٹہ کے تحت سب انجینئر تعنیات کردیا گیا جبکہ سال 2016سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر انکی تنخواہ روک دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کا روائی کرتے ہوئے ایگز یکٹو انجینئر۔۱۱بی اینڈ آر ضلع کچھی کو ہدایت جاری کردی کہ درخواست گزار کے شکا یت کا ازالہ کیا جائے جس پرایگز یکٹو انجینئر۔11بی اینڈ آر ضلع کچھی نے صوبائی محتسب کو تحر یر ی طور پر آگاہ کیا کہ جانچ پٹر تال کے بعد شکایت کنندہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہیں۔