لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر حمل کلتمی

بدھ 21 مارچ 2018 22:07

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلتمی نے کہا ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوادر میں یرقان سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال عبدالطیف دشتی سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلعی افسر صحت ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ جگر جسم کا ایک اہم عضو ہے جو پسلیوں کے نیچیور 8آنتوں کے ذریعے فاسد مادوں کا خراج ، جگرکی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں وائرس ایک چھوٹا سا جرثومہ ہے جو جسم میں داخل ہو کر مختلف اعضاء کو نقصان پہنچاسکتا ہے جگر کی خرابی کی سب سے اہم وجہ کئی اقسام کے وائرس ہوتے ہیں ان وائرس کی اقسام کے نام D,C,B,A اور E یعنی (اے بی ، سی ، ڈی اور ای )وغیرہ ہیں وائرس اے اور ای قلیل المیعاد (عامیرقان) ہیپاٹائٹس کا باعث بنتے ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں یہ قلیل المیعاد بھی ہوتے ہیں مگر چند لوگوں میںچند طویل المیعاد ہیپاٹائٹس کا باعث بن سکتے اس کی علامات ظاہر ہونے سے دس سے 20 سال تک مریض صحت مند نظر آسکتا ہے ابھی تک ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکے نہیں ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکے ہیں اورہم سب کو لگوانے چاہیں ہم سب کو چاہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کروائیں۔