بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار مؤثر بنایا ہے، ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کے تمام افسران اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

بدھ 21 مارچ 2018 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار مؤثر بنایا ہے، نیب نے ’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے بلاامتیاز خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کے تمام افسران اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنے طریقہ کار کو مؤثر بنایا ہے، نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے جس سے انکوائریوں اور تحقیقات کے معیار میں مزید بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی اور مؤثر انداز سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نظام کے مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں جس کے ذریعے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، اس سے نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی افسر نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

نیب نے گذشتہ 2 سال کے مختصر عرصہ کے دوران نوجوانوں میں بدعنوانی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 55 ہزار سے کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں جو کہ بہت کامیابی رہی ہیں۔ نوجوان نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کی اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ بدعنوانی ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے لوگوں کے خدمات کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں میں خدمات کی فراہمی میں خامیوں کی شناخت کرکے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اس میں بہتری کیلئے 60 پریوینشن کمیٹیاں قائم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :