انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کیلئے ڈاکٹر سعیدکی اسلام آباد روانگی

بدھ 21 مارچ 2018 22:07

ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر’’ خوراک کے ماحول پر اثرات ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئی․ کانفرنس میںڈاکٹر سعید اختر بچوں میں غذائیت کی کمی کے حوالے سے اپنا مقالہ پیش کریں گی․ جبکہ انٹرنیشنل کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت بھی کریں گی․ واضح رہے کہ ڈاکٹر سعید اختر اس سے قبل دنیا کے مختلف ممالک میں غذائیت اور محفوظ خوراک کے موضوع پر کئی بار اپنے مقالہ جات پیش کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :