ملتان،خادم پنجا ب سپو رٹس کے مقابلہ جا ت کاانعقاد

بدھ 21 مارچ 2018 22:05

ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) خادم پنجا ب شہبا ز شریف سپو رٹس کے مقابلہ جا ت تحصیل سطح پر جا ری ہیں ،گز شتہ روز رسہ کشی کے فا ئنل مقا بلے میں گورنمنٹ ہا ئی سکو ل جامع العلو م اور گورنمنٹ ہا ئی سکو ل سمیجہ آ با د کے درمیا ن فائنل میچ کھیلا گیا جو گورنمنٹ ہا ئی سکول سمیجہ آبا د نے جیت لیا اور تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حا صل کی۔

فٹبال مقابلے کا پہلا سیمی فا ئنل گورنمنٹ ہائی سکو ل رشید آ با د اور گورنمنٹ ہا ئی سکو ل سمیجہ آ باد کے درمیا ن کھیلا گیا جوگورنمنٹ ہا ئی سکو ل رشید آباد نے صفر کے مقابلے میں 2 گو ل سے جیت لیا ۔دوسرا سیمی فائنل گورنمنٹ ہا ئی سکو ل جامع العلوم اور گورنمنٹ ہا ئی سکو ل حسن آ با د کے درمیا ن کھیلا گیا جو جامع العلو م سکو ل نے 0 کے مقابلے میں 2 گو ل سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل سطح کے فٹبا ل کافائنل میچ آ ج گورنمنٹ ہائی سکو ل جامع العلو م میں کھیلا جائے گا ۔بیڈ منٹن مقابلو ں میں کل تین ٹیموں نے حصہ لیا،پہلا سیمی فائنل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکو ل حسن آ با د کے درمیا ن کھیلا گیا جو گورنمنٹ مسلم ہا ئی سکو ل نے جیت لیا ۔بیڈ منٹن کا فا ئنل میچ آ ج گورنمنٹ مسلم ہا ئی سکو ل اور گورنمنٹ ہا ئی سکو ل جامع العلو م کے درمیا ن کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :