میپکوکے بورڈآف ڈائریکٹرکااجلاس،مختلف منصوبہ جات کی منظوری دی گئی

بدھ 21 مارچ 2018 22:05

ملتان۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی( میپکو )بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 134واں اجلاس گزشتہ روز چیئرمین اخلاق احمد سیدکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نئے گرڈاسٹیشنوں کی تعمیر وتنصیب،ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سمیت میٹریل خریداری ، سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں ، ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر محمد اکرم چوہدری نے نئے 132KVشاہ والا گرڈاسٹیشن نزد پیر جگی موڑ کی تعمیر وتنصیب،66KVچشتیاں گرڈاسٹیشن کی 132KVپر اپ گریڈیشن، ٹرانسمیشن لائنوں کے 5منصوبے خانیوال ۔کسووال سے چک 83/12-L، چشتیاں ۔ڈاہراں والا، ہارون آباد۔ فقیروالی، فقیروالی۔ فورٹ عباس اور ڈی جی خان 2سے شاہ صدر دین کے منصوبے پیش کئے جنہیںبورڈ نے منظور کرلیاہے۔

(جاری ہے)

بورڈ نی50KVAکے 680ٹرانسفارمرز، 25KVAکے 450، 100KVAکے 165اور 200KVAکے 75ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 600ہائی ٹینشن سپن پولز،1125کلومیٹر آنٹ کنڈکٹر، 150کلومیٹر پی وی سی 2کور، 45ہزار سنگل فیز میٹرزکی خریداری کی منظوری دی ۔ اجلاس میں بورڈ ممبران خالد مسعود خان، سعداللہ خان، اسراراحمد ملک، بلال احمد بٹ نے شرکت کی جبکہ محمد انور شیخ اورشہریار ارشد چشتی نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

بورڈنے 31.5/40ایم وی اے استعدادکار کے پاورٹرانسفارمرز کی خریداری ،11KVچوٹی بالا فیڈر (132KVسخی سرور گرڈاسٹیشن )،11KVدھنوٹ فیڈر (132KV لودھراں گرڈاسٹیشن ) کی بائفرکیشن، ری ہیبلی ٹیشن ، اپ گریڈیشن ،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے خودمختار 11KV ڈبل سرکٹ فیڈر کی تعمیر ،میڈیکل کالج بہاولنگر کے نئے خودمختار 11KVڈبل سرکٹ فیڈر کی تعمیر، انڈسٹریل اسٹیٹ رحیم یار خان کو بجلی سپلائی دینے کے لئے 132KV ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی منظوری دی ۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسسٹنٹ لائن مین کے بنیادی سکیل بڑھانے، دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کے لئے امدادی پیکج دینے، 18دسمبر 2017؁ء کو بنیادی سکیل 17سے بنیادی سکیل 18میں اپ گریڈیشن کے لئے ہونے والے بورڈ کی سفارشات منظور کرنے، ملک کے اندر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے لئے ڈیلی الائونس ریوائز کرنے اور موبائل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی سے معاہدہ کرنے کے کیسز کی منظوری دی گئی ۔