سینیٹ میں ایسے قانون لائینگے جس سے بلوچستا ن کے عوام مستفید ہوں،میر صادق سنجرانی

جلد وزیراعلی بلوچستان اور پی اینڈ ای سے بلوچستا ن کے فنڈز کے حوالے سے میٹنگ کروائینگے،دالبندین کو گیس نوکنڈی کو بجلی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ،دالبندین میں کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا،چیئرمین سینیٹ

بدھ 21 مارچ 2018 22:04

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ میں ایسے قانون لائینگے جس سے بلوچستا ن کے عوام مستفید ہوں اور جلد وزیراعلی بلوچستان اور پی اینڈ ای سے بلوچستا ن کے فنڈز کے حوالے سے میٹنگ کروائینگے ،یہ بات انہوں نے دالبندین میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ میںاپنے آبائی علاقہ چاغی میں دالبندین ٹو چاغی سٹرک کی تعمیر و مرمت کریں گے ،دالبندین کو گیس نوکنڈی کو بجلی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ،دالبندین میں کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا میں کوشش کرونگا کہ دالبندین ٹو زارو تک اس روٹ کو نیشنل ہائی سے منسلک ہو تویہ روڈ بہتر ہوگا جس سے عوام مستفید ہونگے انہوں نے چاغی کے قریب واقع زیارت کے مقام پر حضرت سید بابا بلا نوش کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی بزرگ ہستیوں کی نقش قدم پر چلنا چاہیے جو کہ لوگوں کی بھلائی کا سبق دیتے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ چاغی ٹو دالبندین سٹرک کی ناگفتہ حالت دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ مذکورہ سٹرک کی معیاری کمپنی کے ذریعے تعمیر اشد ضروری ہے اور پہلی فرصت میں یہ سٹرک این ایچ اے کے حوالے کر کے معیاری کمپنی سے تعمیر کر کے لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کردیں گے ،دالبندین میں کیڈٹ کالج کا قیام ناگزیر بن چکا ہے اور دور دراز کے طلباء اس کالج سے مستفید ہو سکیں گے اس لئے کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان کرتا ہوں دالبندین کو گیس فراہم کر دی جائے گی تاکہ جنگلات کو محفوظ رکھا جا سکے ،نوکنڈی کو بجلی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ چاغی کے نوجوانوں کو اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مذکور رکھے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بطور چیئرمین میرا انتخاب بلوچستان میں تبدیلی کا باعث ہوگا یہ بھی بلوچستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج ایوان بالا میں صوبے کی نمائندگی موجود ہے جس سے پورے بلوچستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اپنے عمل اور کارکردگی سے مخالفین کو شکست دونگا ،انہوں نے نوکنڈی میں اپنے رہائشگاہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بہترین قانون سازی کرکے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومیوں کو دور کرنے اور عوام کو ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے ،انہوں نے کہا کہ وفاق سے بلوچستان کے عوام کیلئے دو یا تین میگا پراجیکٹس لیکر یہاں سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے صوبے کو ترقی یافتہ صوبوں کے برابر ترقی دے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے ذریعے سی پیک کے مغربی روٹ بارے معلومات لیکر جلد کام شروع کراکر یہاں کے لوگوں کو بھی سی پیک کے ثمرات میں شامل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امسال بجٹ میں دالبندین کو گیس فراہم کر نا شامل ہوگا جس سے ضلع چاغی ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگا اور دور جدید کے سہولیات سے عوام مستفید ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 268 کو تین آضلاع نوشکی چاغی اور مستونگ تک محدور کریں گے تاکہ مختصر حلقے کے وسائل سے عوام بھرپور فائدہ لیکر ترقی کی راہ پہ گامزن ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں بجلی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جسکے فنڈز کیسیکو کے کو ٹرانسفر کردئیے گئے ہیں ایک ہفتے میں ٹینڈر ہوکر اس پراجیکٹ پہ کام شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ میرا تعلق نوکنڈی سے ہے آج یہاں اپنوں کی محبت اور جوش وجزبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ،انہوں نے کہا ویلفیئر اینڈ لیبر سکول نوکنڈی میں کلاسز دو مہینے میں شروع کرائینگے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی سمیت پورے بلوچستان کے عوام کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے میں جامع منصوبہ بندی کی جائیگی علاویں ازین چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا عوامی ،سیاسی اور قبائلی عمائدین، نے شہریوں کی بڑی تعداد سے پندرہ کلومیٹر دور کوہ سلطان لانڈی پہ والہانہ انداز میں استقبال کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جلوس کی شکل میں انکے رہائشگاہ سنجرانی ہاوس میں قیام کیا،انہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں بجلی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جسکے فنڈز کیسیکو کے کو ٹرانسفر کردئیے گئے ہیں ایک ہفتے میں ٹینڈر ہوکر اس پراجیکٹ پہ کام شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ میرا تعلق نوکنڈی سے ہے آج یہاں اپنوں کی محبت اور جوش وجزبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ،انہوں نے کہا ویلفیئر اینڈ لیبر سکول نوکنڈی میں کلاسز دو مہینے میں شروع کرائینگے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی سمیت پورے بلوچستان کے عوام کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے میں جامع منصوبہ بندی کی جائیگی علاویں ازین چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا عوامی ،سیاسی اور قبائلی عمائدین، نے شہریوں کی بڑی تعداد سے پندرہ کلومیٹر دور کوہ سلطان لانڈی پہ والہانہ انداز میں استقبال کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جلوس کی شکل میں انکے رہائشگاہ سنجرانی ہاوس میں قیام کی اج وہ اپنے خصوصی طیارہ کے ساتھ واپس اباد روانہ ہوگئے۔