جامعہ کراچی، ورلڈ واٹرڈے کے موقع پرسیمینار 22 مارچ کو ہوگا

بدھ 21 مارچ 2018 22:03

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) الخدمت کراچی کے زیر اہتمام اور جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کے اشتراک سے ورلڈ واٹرڈے کے موقع پرسیمیناربروز بدھ 22 مارچ2018 ء کو جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مقررین میں ڈاکٹر نزہت خان پرنسپل ریسرچ آفیسرانسٹی ٹیوٹ آف اوشین گرافی،عینی زہرہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ ٹریننگ پی ایس کیوسی اے منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان ،چیئر مین شعبہ کیمیاء جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز اورقاضی صدرالدین کنٹرولر کلین واٹر الخدمت کراچی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :