جامعہ کراچی،یوم پاکستان کے موقع پر سیمینار

بدھ 21 مارچ 2018 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ایک سیمینار بعنوان: ’’نوجوانوں کا پاکستان ‘‘ بروزجمعہ 23 مارچ2018 ء کو صبح 10:00 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے اعلامیے کے مطابق بسلسلہ یوم پاکستان بروز جمعہ 23 مارچ 2018 ء کو جامعہ کراچی میں تعطیل رہے گی۔