پنجاب حکومت ماڈل ٹائون کیس میں ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو پیش کرے‘خرم نواز گنڈا پور

سانحہ کے مرکزی کردار سابق آئی جی مشتاق سکھیرا سٹے آرڈر کے پیچھے چھپا ہوئے ہیں‘سیکرٹرجنرل عوامی تحریک

بدھ 21 مارچ 2018 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماڈل ٹائون کیس میں اس وقت کے ڈی آئی جی آپریشن رانا عبدالجبار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرے جو مسلسل مفرور ہیں، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا جو سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں، رائوانوار نے گرفتاری دے دی، پنجاب پولیس کے رائو انوار کب کٹہرے میں لائے جائیں گی وہ گزشتہ ورز مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہباز شریف ہر کیس میں خود کو پیش کرنے کی بات کرتے ہیں مگر سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام کا ذکر نہیں کرتے، ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے بار دگر درخواست ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹائون کا بھی نوٹس لیں، سانحہ کی ازسرنو نئی تحقیقات کروائی جائیں کیونکہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں جو نئے حقائق سامنے آئے ہیں ان پر تحقیق ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت انصاف کیلئے سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہم کسی صورت قصاص کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فی الوقت انصاف کیلئے پوری توجہ قانونی جدوجہد پر ہے۔سانحہ ماڈل ٹائون پر پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے خون کا بدلہ خون،دیت نہیں قصاص۔

شریف برادران اوررانا ثناء اللہ ماڈل ٹائون کیس میں سزائیں پائیں گے اور پھانسیاں چڑھیں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی بد نصیبی ہے کہ 14بے گناہوں کے قاتلوں میں سے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ اور دوسرا وزیر قانون ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ چیف جسٹس شہدائے ماڈل ٹائون کو انصاف دلوانے کیلئے کردار ادا کریں۔عوامی تحریک قاتلوں کے خلاف قانونی اور سیاسی جنگ لڑ رہی ہے جو انصاف کے حصول تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :