کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر، محکمہ موسمیات نے بھی میچ کے دوران کیلئے موسم کا حال بتا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 19:18

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر، ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینیٹر کیلئے محکمہ موسمیات نے بھی موسم کا حال بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمینیٹر لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تاہم گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ گراونڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ اب محکمہ موسمیات نے بھی میچ کے دوران کیلئے موسم کا حال بتا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب سے تو لاہور میں مسلسل بارش ہوتی رہی، تاہم کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران رات کے وقت بارش ہونے کے امکانات کم ہیں۔ رات کے وقت بارش ہونے کا امکان محض 30 فیصد ہے۔ اس لیے امکان یہی ہے کہ میچ کے دوران بارش رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔