تحریک انصاف کے سینیٹرز کی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات

بدھ 21 مارچ 2018 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر فدا محمد خان نے ملاقات کی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے جماعت اسلامی کی حمایت مانگی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقوب خان بھی موجود تھے ۔