اپنے لیڈر کا مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والا کس کیساتھ مخلص ہوسکتا ہی ،سینیٹر پرویز رشید

ایسا شخص نہ اپنے عوام کے ساتھ مخلص ہے نہ اپنے اقدار کے ساتھ مخلص ہے، سابق وزیر اطلاعات

بدھ 21 مارچ 2018 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) سابق وزیر اطلاعات ومسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنے لیڈر کا مشکل وقت میں ساتھ چھوڑتا ہے وہ کس کیساتھ مخلص ہوسکتا ہی ، وہ نہ اپنے عوام کے ساتھ مخلص ہے نہ اپنے اقدار کے ساتھ مخلص ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ چودھری نثار کی مثال اس شخص جیسی ہے جو خود کو بڑا پارسا سمجھتا ہے پھر وہی پارسا مشکل وقت میں اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ دے۔ پارسا شخص کو جہاں موقع ملے لیڈر کو چھرا بھی گھونپے۔ انہوں نے کہا کہ پارسائی، اخلاقیات، انسانی قدروں کا اندازہ رویئے سے ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اپنے لیڈر کا مشکل وقت میں ساتھ چھوڑتا ہے وہ کس کے ساتھ مخلص ہو سکتا ہے ۔وہ نہ اپنے عوام کے ساتھ مخلص ہے نہ اپنے اقدار کے ساتھ مخلص ہے ۔

متعلقہ عنوان :