تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 21 مارچ 2018 21:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔تعلیم کا فروغ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے جو یقینا تسلسل کا متقاضی پہلوہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی حقیقت کے پیش نظر اعلی تعلیم کے شعبہ کی سہولیات آج طلباء وطالبات کو ان کی دہلیز پردستیاب ہیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روزسیکاس یونیورسٹی پشاورکے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2018 کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ یونیورسٹی کے صدر انجینئرمحمدجاوید ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرریاض اے خٹک،پشاورمیں متعین ایران کے قونصل جنرل محمدباقر بیگی ،اساتذہ، فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات کے والدین اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس موقع پر یونیورسٹی کے 400 طلباء وطالبات کو اسناد دیں، جن میں سے 46 نے اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاںکارکردگی پر طلائی تمغے حاصل کئے۔ گورنر نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی مسلسل محنت اور بھرپور محنت کے صلے میں بالآخر اپنی زندگی کے ایک نئے دور میںداخل ہورے ہیں جہاں انہیں نئے چیلنج بھی درپیش ہوں گے اور مواقع بھی ان کے منتظرہوں گے۔

انہوں نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں خاص طور پر جو انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم عمل ہیں کی صف میں نمایاں مقام حاصل کرنے پریونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ یقینا قابل ستائش کامیابی ہے۔ گورنرنے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران کالجز اوریونیورسٹیوں کی تعداد میں تیز تر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اوریہ ادارے یقینا قوم کی ترقی وخوشحالی میں ناگزیر کردار کے حامل ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :