گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے سینیٹر تاج محمد آفریدی کی ملاقات

بدھ 21 مارچ 2018 21:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرتاج محمد آفریدی نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور ایجنسی کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء سینیٹرروبینہ خالد نے بھی گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ps/mik/msc1855

متعلقہ عنوان :