زندہ دلان لاہور نے پی ایس ایل تھری کے میچوں میں جوش و خروش سے شرکت کرکے میزبانی کا حق ادا کر دیا،پی ایس ایل تھری کے میچوں کا پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے، شہبازشریف

بدھ 21 مارچ 2018 21:57

لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے پی ایس ایل تھری کے میچوں میں جوش و خروش سے شرکت کرکے میزبانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے میدان میں پرامن اور شاندار ماحول کے دوران بہترین پرفارمنس دی اور بہترین کھیل پیش کرنے پر شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل تھری کے میچوں کے پرامن انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اور امن دشمنوں کی شکست ہے اور انمیچوں میں عوام کی بے پناہ دلچسپی اور جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور کھیلوں سے محبت کرتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے لاہور میں پی ایس ایل تھری کے پرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباددی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے بہترین انتظامات کر کے شائقین کرکٹ کو شاندار سہولتیں فراہم کیں اور یہ پرامن پاکستان کی فتح ہے اوران میچوں کا پرامن انعقاد ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔