عدالت سے میرے خلاف فیصلہ آیا تو قبول کروں گا، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، شیخ رشید احمد

بدھ 21 مارچ 2018 21:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت سے میرے خلاف فیصلہ آیا تو قبول کروں گا، آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبوری وزیراعظم کے تقرر کے معاملہ پر تمام بڑی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لڑائی سیاسی محاذ پر لڑیں گے، میں پی ٹی آئی کے اتحادی کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے حلقوں 60 اور 62 سے الیکشن لڑوں گا، ہم روایتی لوگ ہیں، ہم خوشی میں شریک نہ بھی ہوں لیکن دکھ میں ضرور شریک ہوتے ہیں، چاروں صوبوں میں ہماری پارٹی کے امیدوار موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالت سے میرے خلاف فیصلہ آیا تو قبول کروں گا۔

متعلقہ عنوان :