Live Updates

عمران خان کا دورہ گوجرانوالہ ، کارکنان نے پارٹی چیئرمین کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی

بدھ 21 مارچ 2018 21:55

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کیلئے بلا فورس تیار کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ گوجرانوالہ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ’بلا‘ فورس تیار کرلی ہے ۔گوجرانوالہ میں کارکنان نے سرخ اور سبز بلے اٹھا کر پارٹی چیئرمین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یوتھ کے بلا بردار کارکن عمران خان کے گرد حصار بنا کر رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :