جمہوریت کے قیام ، تسلسل اور استحکام میں صحافت کا کلیدی کردار ہے، گورنر سندھ

حکومت صحافتی اقدار کی پاسداری کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہی ہے،محمد زبیر پاکستانی صحافی فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا فائونڈیشن کے وفد سے ملاقات

بدھ 21 مارچ 2018 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جمہوریت کے قیام ، تسلسل اور استحکام میں صحافت کا کلیدی کردار ہے ، پاکستان میں اظہار رائے اور اظہار صحافت کی مکمل آزادی حاصل ہے ،صحافت کے ذریعہ عوامی سطح کے مسائل کے حل میں حکومتی کا وشیں اہم ثابت ہورہی ہیں، حکومت صحافتی اقدار کی پاسداری کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پاکستان پرنٹ اور الیکٹرو نکس میڈیا فائونڈیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔وفد میں فائونڈیشن کے صدر زیڈ ایچ خرم ، ڈاکٹر عالیہ امام ، حامد حسین عابدی ، سعید خاور ، منہاج الرب ، علی رضا ، صابر علی ، سید محمد اسلم شاہ ، خورشید حیدر ، زیبا شہناز اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جمہوری معاشرہ میں صحافتی کردار ، معاشرتی برائیوں کے خاتمہ ، عوامی فنڈز کے منصفانہ استعمال میں صحافیوں کی کاوشیں ، آزادی صحافت ، صحافیوں کی فلاح و بہود کے اٹھاء گئے حکومتی اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے اقدامات سے ہی صحافت کے موئثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ،آزادانہ صحافتی کردار معاشرہ اور معاشرتی نا ہمواریوں کے خاتمہ میں اہم اور معاون ثابت ہورہی ہے ، ریاست کے چوتھے ستون کی آبیاری کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ٹھوس اور مربوط اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :