کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دوسرے ایلیمینیٹر کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 18:47

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دوسرے ایلیمینیٹر کا آغاز تاخیر کا شکار ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے دوسرے ایلیمینیٹر کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمینیٹر لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تاہم گزشتہ رات سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میچ کے ایمپائر علیم ڈار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گراونڈ کی آوٹ فیلڈ اس وقت تین جگہ سے گیلی ہے۔

آوٹ فیلڈ کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس لیے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوگا۔ میچ آفیشلز ساڑھے 7 بجے آوٹ فیلڈ کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کے بعد ہی میچ کا ٹاس ہوگا۔ واضح رہے کہ اگر کسی وجہ سے میچ نہ ہو پایا تو اس صورت میں کراچی کنگز لیگ میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہونے کے باعث فائنل کیلئے کوالی فائی کر لے گی۔