Live Updates

گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب

عمران خان کو جوتے اور انڈے مارنے کے لیے جانے والے نا معلوم افراد نجی ٹی وی کے ہاتھ آ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 مارچ 2018 18:21

گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب
گجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئ۔ عمران خان کو جوتے اور انڈے مارنے کے لیے جانے والے نا معلوم افراد نجی ٹی وی کے ہاتھ آ گئے۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں عمران خان پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئ۔ عمران خان کو جوتے اور انڈے مارنے کے لیے جانے والے نا معلوم افراد نجی ٹی وی کے ہاتھ آ گئے۔

(جاری ہے)

نا معلوم افراد بوریوں میں انڈے ،ڈنڈے اور جوتے بھر کر لے کے جا رہے تھے کہ نجی ٹی وی کے نمائندوں کے ہاتھ چڑھ گئے ۔میڈیا کو دیکھ کر موٹرسائیکل سواروں نے فرار کی کوشش کی لیکن تاہم جب کوئی چارہ نا پایا تو میڈیا سے بات کرنے پر راضی ہو گئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ انڈے ،ڈنڈے اور جوتے کہاں لے کر جا رہے ہو تو انکا کہنا تھا یہ سب عمران خان کو مارنے کے لیے کر جا رہے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 2 بار عمران خان کو جوتوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم کپتان دونوں بار بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :