Live Updates

پانامہ والے فیصلے کے اثرات ملک اور قوم پر ہوئے ہیں، مریم نواز

بدھ 21 مارچ 2018 20:07

پانامہ والے فیصلے کے اثرات ملک اور قوم پر ہوئے ہیں، مریم نواز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ سے آقامہ والے فیصلے کے اثرات ملک اور قوم پر ہوئے ہیں ۔ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی بھی سیاسی مخالف کے ساتھ زیادتی ہو۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ والا کیس اقامہ پر آیا ،اب اس کیس کی زد میں بہت دنیا آئے گی اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی بھی مخالف کے ساتھ بھی کسی قسم کی زیادتی ہو ۔ مریم نواز نے کہا کہ بہر حال وہ ایک فیصلہ ہوا ہے اس کے اثرات ملک اور قوم پر بھی ہوئے ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات