Live Updates

سپریم کورٹ کی جانب سے بیرون ملک چھپائی گئی دولت وطن واپس لانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان سالانہ 10ارب ڈالر کھو دیتا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹویٹر پیغام

بدھ 21 مارچ 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بیرون ملک چھپائی گئی دولت وطن واپس لانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان سالانہ 10ارب ڈالر کھو دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کے منی لانڈنگ کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ اقدام قومی وسائل کی چوری روکنے میں کارگر ثابت ہوگا۔ بیرون ملک چھپائی گئی دولت وطن واپس لانے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں‘منی لانڈرنگ کے باعث پاکستان سالانہ 10ارب ڈالر کھو دیتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات