صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا

بدھ 21 مارچ 2018 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا‘ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور وزراء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدر مملکت ممنون حسین نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ تقریب میں دفاع‘ دفاعی پیداوار اور سیفران کے وزراء نے شرکت کی۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھی شرکت کی۔