کسٹم حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آئے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز کا احتجاجی دھرنا مظفرآباد کے بنک روڈ پر ساتویں روز بھی جاری رہا

وزیر سپورٹس،کلچر و یوتھ چوہدری محمد سعید ،وزیرتعلیم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر خواجہ فاروق احمد ایل او سی ٹریڈرز کے دھرنے میں پہنچ گئے

بدھ 21 مارچ 2018 20:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) کسٹم اسلام آباد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز کا احتجاجی دھرنا مظفرآباد کے بنک روڈ پر ساتویں روز بھی جاری وزیر سپورٹس،کلچر و یوتھ چوہدری محمد سعید ،وزیرتعلیم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر خواجہ فاروق احمد ایل او سی ٹریڈرز کے دھرنے میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنک روڈ مظفرآباد میں ایل او سی ٹریڈرز کا احتجاجی دھرنا چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے صدور سردار قضیم ،بشارت نوری،راشد میر،شاہد بٹ،محمود ڈار ،انجم زمان ،تجمل اعجاز،کوثر اقبال،راجہ فیاض،حامد رضا ہاشمی ،مرزا شکیل ،سردار شاہد محمود ،چوہدری ساقی،چوہدری منیر،راجہ شاہین ،چوہدری امتیازاور دیگر کی قیادت میں ساتویں روز بھی جاری رہا ایل او سی ٹریڈرز کا موقف ہے کہ جب تک حکومت پاکستان ایل او سی ٹریڈرز کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی نہیں دیتی اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہو گا بلکہ اسے اور تیز کیا جائے گا وزیر سپورٹس،کلچر و یوتھ چوہدری محمد سعید ،وزیرتعلیم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے دھرنا کیمپ کا دورہ کیا اور ایل او سی ٹریڈرز کے مسائل سنے اس موقعہ پر آزاد کشمیر حکومت کے دونوں وزیروں نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ایل او سی ٹریڈ کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی دلوانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے دریں اثناء پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر خواجہ فاروق احمد تاجروں سے اظہار یکجہتی کے لیے دھر نے میں پہنچ گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ فاروق احمدنے کہا کہ کسٹم پاکستان کوہالہ اور آزاد پتن کو انٹرنیشنل بارڈر بنانے سے گریز کرے ایل او سی ٹریڈ کو بند کر نے کی سازش کی جا رہی ہے جسے پی ٹی آئی کشمیر کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہو نے دے گی اور اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے انٹرا کشمیر ٹریڈ کا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے اس سے آر پار کے عوام کے درمیان ایک رشتہ قائم ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی مالوں کو کشمیری بڑے شوق سے خریدتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان معاملہ کی نذاکت کا احساس کرتے ہوئے خود ایل او سی ٹریڈرز کے دھرنا میں آئیںاور اس مسئلے کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بات کریںتانکہ ایل او سی ٹریڈرز کی پریشانی ختم ہو

متعلقہ عنوان :