شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیخلاف نوٹسز جاری

سپریم کورٹ نے سی ڈی اے سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا،کیس کی سماعت3ہفتے کیلئے ملتوی

بدھ 21 مارچ 2018 19:44

شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیخلاف نوٹسز جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیخلاف سابق بیورو کریٹ روئیدادخان کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ عدالت نے حکومت کو عدالتی فیصلے سے قبل شکر پڑیاں میں اسٹیڈیم کی تعمیر سے بھی روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شکر پڑیاں میں اسٹیڈیم کی تعمیر کیخلاف درخواست کی سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا شکرپڑیاں میں اسٹیڈیم بنایاجارہاہے جس پر درخواست گزار سابق سیکریٹری داخلہ روئیدادخان خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم اورفائیوسٹار ہوٹل بناناچاہتی ہے، اس پر عدالت نے حکومت کو عدالتی فیصلے تک اسٹیڈیم کی تعمیر نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور سی ڈی اے سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہی۔

متعلقہ عنوان :