پی ایس ایل 3کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں تیاریاں جاری

شہرقائدمیں جگہ جگہ ویلکم بینرزاورکھلاڑیوں کے پوسٹرزلگادئیے گئے، شارع فیصل پردونوں اطراف رنگ برنگے پھول خوبصورت منظرپیش کررہے ہیں

بدھ 21 مارچ 2018 19:44

پی ایس ایل 3کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں تیاریاں جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان سپرلیگ تھری کے سپرفائنل کیلئے کراچی میں زوروشورسے تیاریاں جاری ہیں۔کراچی میں 25مارچ کو شیڈول پی ایس ایل فائنل کیلئے تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئیں، شہرقائدمیں جگہ جگہ ویلکم بینرزاورکھلاڑیوں کیپوسٹرزلگادئیے گئے۔ کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر کھلاڑیوں کے قدآورپوسٹرز اورخیرمقدمی بینرزلگادئیے گئے ہیں، روڈ کے دونوں اطراف رنگ برنگے پھول خوبصورت منظرپیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہرمیں کئی مقامات پرایل ای دی لائٹس لگائی گئی ہیں جس سیرات کیوقت شہرجگمگا رہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے باہرکی سجاوٹ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے، اطراف کی سڑکوں کی استرکاری اورسنگلزکی درستگی کا کام کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں، شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے دروازیدوپہر12بجے کھلیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کیاطراف ساڑھی8ہزارپولیس اہلکاراور16سوٹریفک اہلکارتعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :