حریفوں کے چھکے چھڑانے والے وہاب ریاض بیٹی کے ہاتھوں پٹ گیا

وہاب ریاض کو پریس کانفرنس کے دوران بیٹی نے بات کرنے اور مائیک کو ہاتھ لگانے سے روکنے پر پیٹ ڈالا

بدھ 21 مارچ 2018 19:44

حریفوں کے چھکے چھڑانے والے وہاب ریاض بیٹی کے ہاتھوں پٹ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض نے میچ کے بعد پریس کانفرنس اپنی ننھی پری کے ساتھ کی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی وہاب ریاض کو کرنا پڑا جب پریس کانفرنس کے دوران ان کی بیٹی نے ان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

وہاب ریاض پی ایس ایل کے اہم میچ میں سنسنی خیز کامیابی کے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے کیلئے میڈیا کے سامنے پہنچے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے دوران معصوم بچی کی شرارتیں جاری رہیں، کبھی وہ مائیک کو چھیڑنے کی کوشش کرتی تو کبھی گفتگو کے دوران بولنے لگتی۔ایک دو بار وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کو خاموش کرایا لیکن صورتحال اس وقت انتہائی دلچسپ ہوگئی جب وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کے سامنے سے مائیک اٹھا کر ایک طرف رکھنا چاہا جس پر ان کی بیٹی نے انہیں ایک تھپڑ جڑ دیا۔

وہاب ریاض کے علاوہ میڈیا روم میں موجود کوئی بھی فرد اس صورتحال کیلئے تیار نہیں تھا۔ تاہم وہاب ریاض نے اس موقع پر مسکرانے پر ہی اکتفا کیا اور باقی کی پریس کانفرنس اسی افراتفری میں مکمل کر کے میڈیا سے رخصتی کی اجازت لی۔

متعلقہ عنوان :