ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کو3لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان

بدھ 21 مارچ 2018 19:44

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کو3لاکھ ڈالر کی امداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے ایک مرتبہ پھر صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی خصوصی فنڈز مہیا کرنے کی درخواست مانتے ہوئی3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔اے ایف سی اپنا کنسلٹنٹ پاکستان بھیجے گی، اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی نے پاکستان میں فٹبال انفراسٹرکچر کی بحالی کیلیے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی صدارت میں کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہونے والی اے ایف سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ میں پی ایف ایف کے تباہ حال ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات نے اے ایف سی کو بذریعہ خط درخواست کی تھی کہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر تین سالہ غیر قانونی قبضہ کے دوران ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جس کی تلافی کیلیے اور عمارت کی مکمل بحالی اور پرانی حالت میں واپس لانے کیلیے ماہر کمپنیوں کی جانب سے 3کروڑ 33 لاکھ کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ پی ایف ایف اپنے پاس موجود محدود وسائل سے فٹبال سرگرمیوں کے ساتھ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کی مرمت و تزئین و آرائش کا کام نہیں کروا سکتے، اے ایف سی خصوصی گرانٹ کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اے ایف سی چند ہی دن میں اپنا کنسلٹنٹ بھیجے گی جو نقصانات و ضروریات کا تخمینہ لگا کر ٹینڈر کے عمل کا آغاز کریگا۔ اس کیساتھ ساتھ اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی نے پاکستان کیلیے انفرااسٹرکچر کی مد میں ایک اور پراجیکٹ کا اعلان بھی کردیا جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ صدر پی ایف ایف نے اس موقع پر ایگزیکٹیو کمیٹی کا تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اے ایف سی پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اور ہمیشہ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردا ر ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :