کوئٹہ اور پشاورزلمی کاایک رن کی ہارجیت سے انوکھا ناطہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزا ور پشاورزلمی نے پلے آف کے تین میچز کھیلے، سب کا نتیجہ ایک رن کے مارجن سے فتح یا شکست کی صورت میں نکلا

بدھ 21 مارچ 2018 19:44

کوئٹہ اور پشاورزلمی کاایک رن کی ہارجیت سے انوکھا ناطہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں پشاورزلمی کے ہاتھوں اس وقت محض ایک رن سے ہاری جب اسے آخری اوورمیں فتح کیلئے 25رنز درکار تھے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کا ایک رن کے مارجن کی فتح یا شکست سے سامنا نئی بات نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کا اس ہندسے سے انوکھا ناطہ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزا ور پشاورزلمی نے اب تک پی ایس ایل پلے آف کے جیتنے بھی (تین)میچز کھیلے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان سب کا نتیجہ ایک رن کے مارجن سے فتح یا شکست کی صورت میں نکلا ہے۔اس سے قبل 2016 اور2017 کے ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پلے آف میچز میں پشاورزلمی کوایک ایک رن سے ہرایا تھا جبکہ اس بار یہ کہانی پشاورزلمی نے دہرائی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو آخری اوورمیں میچ جیتنے میں25جبکہ برابر کرنے کیلئی24رنز درکارتھے تو انورعلی نے لیام ڈاسن کی چھ گیندوں پر تین چھکوں ،ایک چوکے اور ایک سنگل سمیت 23رنزبناڈالے تاہم ایک رن کی کمی سے وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

متعلقہ عنوان :