یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی طے پا گئی، چیف مذاکرات کار یورپی یونین

بریگزٹ معاہدے کو رواں سال اکتوبر تک حتمی شکل دی جائیگی،2020ء تک یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو ہوں گے

بدھ 21 مارچ 2018 20:24

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار میشائل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے پراتفاق رائے ہو گیا ہے، بریگزٹ معاہدے کو رواں سال اکتوبر تک حتمی شکل دینی ہے،2020ء تک برطانیہ میں یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار میشائل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے پر کافی حد تک اتفاق ہو گیا ہے۔

بریگزٹ معاہدے کو رواں سال اکتوبر تک حتمی شکل دینی ہے۔ میشائل بارنیئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصلہ کن پیش رفت میں یہ طے کر لیا گیا ہے کہ اخراج کے عمل کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے 2020ء تک برطانیہ میں یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو ہوں گے۔ ان کے مطابق اس وقت تک برطانیہ تمام یورپی قوانین کا احترام کرے گا اور فیصلہ سازی میں اس کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔