چین کی کمپنی یوننان ایلومینم پیداوار میں 65فیصد اضافہ کریگی

بدھ 21 مارچ 2018 20:04

چین کی کمپنی یوننان ایلومینم پیداوار میں 65فیصد اضافہ کریگی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) چین کی کمپنی یوننان ایلومینم نے کہا کہ وہ 2018میں 1.4ملین میٹرک ٹن پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ 2017میں حاصل شدہ پیداوار سے 65.1فیصد زیادہ ہو گی ۔ یہ ہدف نئے چالو کئے جانے توسیعی منصوبے کے کام شروع کرنے کی وجہ سے مقرر کیا گیا ہے ۔ ایلومینااور ایلو مینم سیمی پروڈوسر نے 2017ایلومینم کی پیداوار میں 3.4فیصد سالانہ اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

شن جن اسٹاک ایکسچینج میں دائر کی جانے والی کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017میں ایلومینم کی پیداوار 847800میٹرک ٹن رہی ۔چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر ون شان میں کمپنی کے 6000000میٹرک ٹن سالانہ دوسرے مرحلے کے توسیعی منصوبے نے 2017آخر میں آزمائشی پیداوار شروع کی ہے ۔ اس طرح پیداواری گنجائش 2018میں 75فیصد کے اضافے سے 1.4ملین میٹرک ٹن سالانہ ہو جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :