پاکستان کی سلامتی استحکام اور بقاء کا واحد راستہ یہ ہے کہ پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کا نفاذ کیا جائے‘

پاکستان مدینے کے بعد مسلم دنیا میں واحد ریاست ہے جو کلمے کی بنیاد پر حاصل کی گئی‘قائد اعظم اورعلامہ اقبال کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے اسلام کے نظام کے نفاذ کے لیے قربانیاں پیش کیں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا سیمینار سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 19:46

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور بقاء کا واحد راستہ یہ ہے کہ پاکستان میں مکمل اسلامی نظام کا نفاذ کیا جائے ،پاکستان مدینے کے بعد مسلم دنیا میں واحد ریاست ہے جو کلمے کی بنیاد پر حاصل کی گئی ،قائد اعظم اورعلامہ اقبال کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے اسلام کے نظام کے نفاذ کے لیے قربانیاں پیش کیں ،قائد اعظم کی 100سے زائد تقاریر ایسی ہیں جس میں نظام حکومت کو اسلامی اصولوں کے مطابق چلانے کی راہنمائی ملتی ہے جماعت اسلامی اسی موقف کو لے کر چل رہی ہے وسائل کی فراوانی کے باوجود دیانتدار اور امانتدار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی ترقی نہ ہوسکی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ’’استحکام پاکستان اور اس کے عملی تقاضے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ علاقائی،لسانی،فرقہ واریت کی وجہ سے قوم تقسیم در تقسیم ہے اجتماعی دانش کو برئوے کار لایا جائے تا کہ قوم ترقی کی راہ طے کر سکے ،نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کی جائے اور تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہماری بد قسمتی یہ رہی ہے کہ اقتدار ان لوگوں کے ہاتھوں میں کبھی نہیں رہا جو امانتدار اور دیانتدار تھے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہونی چاہیے جو جماعتیں اپنی جماعت کے اندر جمہوریت قائم نہیں کرسکتیں وہ ملک میں کیا جمہوریت قائم کریں گی ،انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر سے سودی نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے مغرب نے غیر سودی نظام بینک کاری کوتیزی سے عام کرنا شروع کیا ہوا ہے چونکہ مسلمانوں کی غالب اکثریت غیر سودی بینکاری پسند کرتی ہے اور اس جانب راغب ہے ہمارے ملک میں غیر سودی نظام قائم کیا جائے تا کہ یہاں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :