عالمی مبلغ اسلام و صدر جمعیت علما و مشائخ سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف پیر محمد عتیق الرحمن کی وفات عالم اسلام کے لئے گہرا صدمہ ہے‘ پیر صاحب کی دین اسلام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں

تحریک انصاف لیڈز برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی کا تعزیتی بیان

بدھ 21 مارچ 2018 19:46

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) تحریک انصاف لیڈز برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ عالمی مبلغ اسلام و صدر جمعیت علما و مشائخ سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف پیر محمد عتیق الرحمن کی وفات عالم اسلام کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ پیر صاحب کی دین اسلام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انھوں نے فتنہ قادیت کی مکمل سرکوبی کی۔

ختم نبوت کی قراردادسب سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی میں2002ء میں انہوںنے آزاد کشمیر اسمبلی میں پیش کی۔پیر صاحب کا شمار مولانا عبدالستار نیازی اور مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہوتا تھا۔ انہوںنے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت، دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور عقیدہ ختم نبوت کے لیئے وقف کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے نہ صرف جماعت اہلسنت بلکہ پورے عالم اسلام کو شدید دھچکا لگا ہے۔

ان کی وفات سے پیداہونے والا خلاء بھرنا ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔انہوںنے پیر عتیق الرحمن فیض پوری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مذید کہا کہ ایسی علمی ادبی روحانی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ پیر صاحب مرتے دم تک دین اسلام کی خدمت کرتے رہے اور وہ خالق کائنات کی طرف سے مخلوق کیلئے نعمت عظمی تھے۔

انھوں نے اللہ کے عطا کردہ نورانی علم سے مخلوق خدا کو منور فرمایا۔ پیر صاحب کی رحلت سے ہر دل دکھی ہے اور اس علمی ادبی سیاسی سماجی روحانی شخصیت کے بچھڑ جانے پرہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ ان کی اچانک وفات اہلسنت والجماعت اور عقیدت مندوں کے لیئے ایک عظیم سانحہ ہے ۔پیر صاحب کی قومی و ملی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان کی وفات عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :