سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

بدھ 21 مارچ 2018 19:03

سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کے وکیل لطف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں مسترد ہو چکا ہے ،انٹرا کورٹ اپیل کے بعد توہین عدالت کا معاملہ غیر مؤثر ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 2ہفتوں میں ایسے مقدمات دیکھنے کو ملیں گے جنہیں کبھی کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔رحمان ملک نے معاملہ ختم کرنے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بطور وزیر داخلہ 5سال پیشیاں بھگتتا رہا۔لطیف کھوسہ نے کہا یہ خدائی خدمت گار ایسی درخواستیں دائر کرتے رہتے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خدائی خدمت گار کی 55 درخواستیں چیمبر میں خارج کر چکا ہوں۔