پانامہ کیس میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی‘ فیصلے کے اثرات ملک پر پڑے‘ لوگوں پر بھی پڑیں گے‘ اس کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی‘ ہم نہیں چاہتے ہمارے مخالفین کے ساتھ زیادتی ہو

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 18:43

پانامہ کیس میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی‘ فیصلے کے اثرات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی‘ فیصلے کے اثرات ملک پر پڑے‘ لوگوں پر بھی پڑیں گے‘ پانامہ فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی‘ ہم نہیں چاہتے ہمارے مخالفین کے ساتھ زیادتی ہو۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کویہاں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ پانامہ کیس میں اقامہ پر نااہلی ہوئی۔ پانامہ کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی پانامہ کے فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی ناانصافی ہو۔ ہم نہیں چاہتے کہ پانامہ فیصلے کے اثرات کسی پر پڑیں پانامہ فیصلے کے اثرات ملک پر بھی ہوئے لوگوں پر بھی پڑیں گے۔